رحمن ملک الطاف حسین ملاقات کامیاب مذاکراتی کمیٹی بنے گی
6 رکنی کمیٹی کی معاونت گورنرعشرت العباداور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کرینگے،پی پی ذرائع
لاہور:
لندن میں پیپلزپارٹی کے رہنماسینیٹر رحمٰن ملک کی ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی ملاقات انتہائی کامیاب رہی۔
پیپلزپارٹی کے ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ ملاقات میں ایم کیو ایم اورپیپلزپارٹی کے درمیان6رکنی مذاکراتی کمیٹی بنانے پر بھی اتفاق کرلیا گیاہے ،یہ مذاکراتی کمیٹی دونوں جماعتوں کے درمیان سندھ حکومت میں ایم کیو ایم کی شمولیت،بلدیاتی نظام اوردیگر امور پر رابطے کرے گی،اس کمیٹی کی معاونت گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباداور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کریں گے۔
ایم کیو ایم سے دوبارہ رابطے میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے اہم کردار ادا کیا، گورنر سندھ کی موجودگی میں رحمن ملک اور الطاف حسین کی ملاقات انتہائی کامیاب رہی جس میں کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن پربھی تفصیلی بات کی گئی ،یہ کمیٹی آئندہ چندروز میں قائم کردی جائے گی ،گورنر سندھ کی لندن سے واپسی کے بعد کراچی میں دونوں جماعتوں کے درمیان باضابطہ ملاقات ہوگی۔