ویرات کوہلی کا ورلڈکپ کے بعد ٹی ٹوئنٹی کی قیادت چھوڑنے کا اعلان
ویرات کوہلی ون ڈے اور ٹیسٹ میچوں میں بھارتی ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے
ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد مختصر فارمیٹ میں بھارتی ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرنے والے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی نیشنل ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کردیا اور اس حوالے سے انہوں نے ایک پوسٹ بھی ٹوئٹر پر شیئر کی۔
اپنی پوسٹ میں ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ وہ دبئی میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد مختصر فارمیٹ میں بھارتی ٹیم کی قیادت چھوڑ دیں گے تاہم ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹیسٹ میچوں میں بھارتی ٹیم کی کپتانی جاری رکھیں گے۔
آئی سی سی کے تینوں فارمیٹس کی رینکنگ میں ٹاپ ٹین میں موجود اسٹار بلے باز نے لکھا ''میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے نہ صرف بھارت کی جانب سے کھیلنے کا موقع ملا بلکہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق بھارتی ٹیم کی قیادت بھی کی اور اس دوران جن لوگوں نے مجھے سپورٹ کیا میں ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں''۔
ویرات کوہلی نے کہا کہ میں پچھلے 9-8 سالوں سے مسلسل کھیلنے اور 6-5 سال سے بھارتی ٹیم کی تینوں فارمیٹس میں قیادت کرررہا ہوں لیکن محسوس ہورہا ہے کہ مجھے اپنی ذمہ داری کے بوجھ کو کم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ میں ون ڈے اور ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کی قیادت کے لیے مکمل طور پر تیار رہوں۔
ویرات کوہلی نے کہا کہ میں نے اپنے کوچ روی شاستری اور نائب کپتان روہت شرما سمیت اپنے قریبی لوگوں سے مشورہ کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد بطور کپتان نہیں کھیلوں گا، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بطور کپتان میں نے اپنا سب کچھ ٹیم کو دیا اور بطور کھلاڑی ٹیم کے لیے سب کچھ کرنے کے لیے تیار ہوں۔