پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ناقابل عمل ہے شاہد خاقان عباسی

ایران پر پابندیاں منصوبہ’’فارغ‘‘ ہونے کی وجہ بنیں۔وفاقی وزیر پیٹرولیم

ایران پر پابندیاں منصوبہ’’فارغ‘‘ ہونے کی وجہ بنیں۔وفاقی وزیر پیٹرولیم۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی و سائل شاہد خاقان عباسی نے پاک ایران گیس پائپ لائن کو ناقابل عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر پابندیاں منصوبہ''فارغ'' ہونے کی وجہ بنیں۔


جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر این این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ پاک ایران منصوبہ ''فارغ'' ہو چکا ہے پاک ایران گیس پائپ بنانے کے حمایتی ایران پر پابندیوں کو ایک بار پڑھ لیں اور میڈیا والے بھی پابندیوں کا بغور مطالعہ کر کے مسئلے کو سمجھیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران پر پابندیاں منصوبے کے ناقابل عمل ہونے کی وجہ بنیں۔
Load Next Story