آئل ریفائنری کو 5 ملین ڈالر بھتے کی ای میل موصول

ای میل کے بعد پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں نے ریفائنری کی سیکیورٹی کوفول پروف بنانے کیلیے سیکیورٹی انتظامات سخت کردیے.

ای میل کے بعد پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں نے ریفائنری کی سیکیورٹی کوفول پروف بنانے کیلیے سیکیورٹی انتظامات سخت کردیے. فوٹو: فائل

راولپنڈی کے حساس ترین علاقے مورگاہ میںآئل ریفائنری کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے جس میں پانچ ملین ڈالربھتہ ادا کرنے کامطالبہ کیا گیاہے۔


ای میل ملنے کے بعد پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں نے ریفائنری کی سیکیورٹی کوفول پروف بنانے کیلیے سیکیورٹی انتظامات سخت کردیے،راولپنڈی پولیس اور ریفائنری انتظامیہ نے ای میل پیغام بجھوانے والے کا سراغ لگانے کیلیے ایف ائی اے کے سائبر کرائم ونگ سے بھی رجوع کرلیا۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں بھتہ وصولی کیلیے دھمکیاں دیے جانے کا ایک مزید واقعہ سامنے آیا ہے جس میں چنددن قبل ایک آئل ریفائنری کی انتظامیہ کی جانب سے راولپنڈی کے اعلیٰ پولیس حکام کو ایک ای میل پیغام موصول ہونے کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ای میل میں نامعلوم گروپ کی طرف سے پانچ ملین ڈالرکا مطالبہ کرتے ہوئے رقم بیرون ملک وصول کرنے کا کہا ہے اسی طرح ای میل پیغام کے ساتھ آئندہ رابطہ کیلیے چار مختلف ای میل ایڈریس بھی دیے گئے ہیں۔

راولپنڈی پولیس کے سینئر افسران کی جانب سے ہدایات ملنے کے بعدمتعلقہ اداروں نے علاقہ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد سیکیورٹی انتظامات کومزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیںذرائع کے مطابق آئل ریفائنری جہاں اگرچہ انتظامیہ کی جانب سے انتہائی سخت سیکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں،اس حوالے سے ایکسپریس نے ایس پی پوٹھوہار ہارون جوئیہ سے رابطہ کیا تو انھوں نے ریفائنری کو ملنے والی دھمکی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ ابھی یہ تعین نہیں کیا جاسکا کہ ای میل بجھوانے والا کون ہے ۔
Load Next Story