آئی بی اے کے ڈاکٹر شاہد قریشی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر مقرر نوٹیفیکیشن جاری
یونیورسٹی کی قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کےعہدے کی مدت گزشتہ روز 16 ستمبر کو پوری ہوگئی تھی
آئی بی اے کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہد قریشی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر مقرر ہوگئے، صدر مملکت نے منظوری دے دی ہے۔
صدر پاکستان اور وفاقی اردو یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹرعارف علوی نے آئی بی اے کراچی کے سینٹر فار انٹرپینیور شپ ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہد قریشی کو وفاقی اردو یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کردیا ہے ان کی تقرری پانچ برس کے لیے کی گئی ہے جس کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔
ان کی تقرری سے قبل یونیورسٹی کی قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کی مذکورہ عہدے کی مدت 16 ستمبر کو پوری ہوگئی تھی تاہم شام تک نئے مستقل وائس چانسلر کے عہدے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکا تھا۔
بعد ازاں یونیورسٹی کی سینیٹ ایمرجنسی کمیٹی نے مداخلت کرتے ہوئے جمعرات کی شام وائس چانسلر کے دفتر کو ٹیک اوور کرنے کی کوشش کی اور ڈپٹی چیئر سینیٹ اے کیو خلیل نے یونیورسٹی کے نگراں کے طور پر چارج لینے کی کوشش کی اور عہدے کی مدت پوری کرنے والی قائم مقام خاتون وائس چانسلر سے کہا گیا کہ وہ دفتر خالی کردیں۔
اس سے قبل سبکدوش ہونے والی وائس چانسلر نے بدھ کو اپنے عہدے کی مدت کے آخری روز قائم مقام رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم کو ہٹاکر ان کی جگہ محمد صدیق کو قائم مقام رجسٹرار مقرر کردیا تھا۔
بتایا جارہا ہے کہ سلیکشن بورڈ میں بے ضابطگیوں کی شکایات موصول ہونے پر سبکدوش وائس چانسلر تحقیقات کرانا چاہتی تھیں جو تاحال شروع نہیں ہوسکی ادھر "ایکسپریس" کے رابطہ کرنے پر نئے مستقل وائس چانسلر یونیورسٹی کے حوالے سے بات کرنے سے گریزاں تھے ان کا کہنا تھا کہ ابھی انہیں نوٹیفیکیشن نہیں ملا ہے اور آئی بی اے سے بھی رخصت لینی ہے۔