عراق وزارت ٹرانسپورٹ کی عمارت پر خود کش حملہ بم دھماکے 34 افراد ہلاک

فورسز نےوزارت ٹرانسپورٹ کی عمارت پرقبضہ کرنیوالےحملہ آوروں کو ہلاک کرکےکنٹرول حاصل کرلیا، رواں ماہ ہلاکتیں 917 ہوگئیں

کئی گھنٹوں کی جھڑپ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے چاروں خودکش حملہ آوروں کوہلاک کردیا۔فوٹو:رائٹرز

عراق میں خودکش حملوں، بم دھماکوں اور جھڑپوں میں34 افراد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے وزارت ٹرانسپورٹ کی عمارت پر قبضہ کرنیوالے 6 خودکش حملہ آوروں کو ہلاک کرکے عمارت پر کنٹرول حاصل کرلیا، جھڑپ میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ دارالحکومت بغداد میں ایک خودکش حملہ آور نے وزارت ٹرانسپورٹ کی عمارت کے باہر بارود سے بھری گاڑی کو اڑانے کی کوشش کی، ناکامی پر دوسرے خودکش حملہ آور نے جسم سے بندھی بارودی جیکٹ کو دھماکے سے اڑا دیا جبکہ دوسرے حملہ آور نے عمارت کے مرکزی گیٹ پر دھماکا کردیاجسکے بعد باقی 4 حملہ آوروں نے عمارت پر قبضہ کرلیا۔




کئی گھنٹوں کی جھڑپ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے چاروں خودکش حملہ آوروں کوہلاک کردیا۔ حملے کے وقت عمارت میں موجود ملازمین نے عقل مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام دروازے بند کرلیے تھے۔دریں اثنا دارالحکومت بغداد میں ایک مارکیٹ کے قریب ہونیوالے بم دھماکوں میں مزید 10 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے۔ بغداد کے علاقوں جدیدہ، شوالا اور تلبیہ میں کار بم دھماکوں میں 9 افراد مارے گئے۔ بغداد کے نواحی علاقوں موصل اور تزکھرماتو میں مزید حملوں میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ اے ایف پی کے مطابق رواں ماہ عراق میں پرتشدد واقعات میں 917 افراد مارے گئے۔
Load Next Story