بچوں کے حقوق پر کتاب لکھنے پر ملالہ انجیلینا جولی کی معترف

بچوں کے حقوق پر کتاب لکھنے پر مجھے اپنی دوست انجیلینا اور ایمنسٹی انٹرنیشنل پر فخر ہے، ملالہ

بچوں کے حقوق پر کتاب لکھنے پر مجھے اپنی دوست انجیلینا اور ایمنسٹی انٹرنیشنل پر فخر ہے، ملالہ - فوٹو:انسٹاگرام

QUETTA:
بچوں کے حقوق پر کتاب لکھنے پر ملالہ یوسف زئی نے انجیلینا جولی کی تعریف کی ہے۔

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے انسٹاگرام پر معروف ہولی وڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے مہاجرین انجیلینا جولی کی تصویر شیئر کردی اور لکھا کہ دنیا کی آبادی کا ایک تہائی حصہ بچوں پر مشتمل ہے، بڑوں کی طرح بچوں کے بھی حقوق ہوتے ہیں۔

ملالہ یوسف زئی نے لکھا کہ مجھے یہ جان کر اپنی دوست انجیلینا جولی اور ایمنسٹی انٹرنیشنل پر فخر ہوا کہ انہوں نے بچوں کے حقوق پر کتاب 'Know Your Rights and Claim Them' لکھی ہے، اس کتاب کا مطالعہ بچوں کو ان کی اپنی زندگی اور دنیا بھر میں ہونے والی ناانصافیوں پر آواز اٹھانے کی ضرورت پر زور دے گی۔

ملالہ یوسف زئی نے کتاب کا مطالعہ کرنے والے بچوں اور نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ بڑوں کی طرح آپ کے بھی حقوق ہیں، کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ آپ کو نقصان پہنچائے، آپ کو خاموش کرے، آپ کی سوچ اور خیالات تبدیل کرے، آپ کے ساتھ برا سلوک کرے یا آپ کو معاشرے کا حصہ بننے سے روکے۔








View this post on Instagram


A post shared by Malala (@malala)




Load Next Story