دورہ پاکستان سے متعلق فیصلہ آئندہ ایک سے دو روز میں کریں گے انگلش بورڈ

پاکستان میں موجود ہماری سیکیورٹی ٹیم کے ساتھ مشاورت کررہے ہیں، ترجمان انگلش کرکٹ بورڈ

پاکستان میں موجود ہماری سیکیورٹی ٹیم کے ساتھ مشاورت کررہے ہیں، ترجمان انگلش کرکٹ بورڈ

انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے اچانک دورہ پاکستان منسوخ کرنے سے آگاہ ہیں اور انگلینڈ کے دورے سے متعلق 24 سے 48 گھنٹے میں فیصلہ کریں گے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے سیکیورٹی جواز بناکر دورہ پاکستان اچانک منسوخ ہونے پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی بیان جاری کیا گیا جس میں کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے پاکستان سے جانے کے فیصلے سے آگاہ ہیں۔


ترجمان انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کہا کہ پاکستان میں موجود ہماری سیکیورٹی ٹیم کے ساتھ مشاورت کررہے ہیں اور اگلے 24 سے 48 گھنٹے میں دورہ پاکستان کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرلیں گے۔

دوسری جانب پاکستان میں موجود برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ ہمارا نیوزی لینڈ کی ٹیم سے واپسی سے کوئی تعلق نہیں، کرکٹ سیریز کی منسوخی نیوزی لینڈ کا یکطرفہ فیصلہ ہے۔

واضح رہے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے 18 سال بعد پاکستان کا دورہ کیا تھا اور وہ بغیر کوئی میچ کھیلے کل واپس چلی جائے گی جب کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں وہ 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی جو 13 اور 14 اکتوبر کو روالپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
Load Next Story