شہباز شریف کا وزیراعظم کو خط الیکشن کمیشن ممبران کے لئے نام تجویز
وزیراعظم عمران خان نے شہبازشریف کو خط لکھ کر ان سے الیکشن کمیشن کی خالی آسامیوں کے لیے نام مانگے تھے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے الیکشن کمیشن کے پنجاب اور خیبرپختون خوا سے 2 ممبران کی تقرری کے لئے وزیراعظم عمران خان کو جوابی خط لکھ دیا۔
شہباز شریف نے خط میں الیکشن کمیشن ممبر پنجاب کےلیے جسٹس ر طارق افتخار، جسٹس ر مشتاق احمد کے نام تجویز کردیے۔ پنجاب کے لیے محمد جاوید انور، خالد مسعود چوہدری ، عرفان قادر اور عرفان علی کے نام بھی تجویز میں شامل ہیں۔
خیبرپختون خوا میں الیکشن کمیشن کے ممبرز کے لیے سید افسرشاہ ، سردار حسین شاہ اور سہیل الطاف کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔ 26 اگست کو وزیراعظم عمران خان نے شہبازشریف کو خط لکھ کر ان سے الیکشن کمیشن کی خالی آسامیوں کے لیے نام مانگے تھے۔