کراچی سٹی کورٹ مال خانے میں دستی بم پھٹنے سے انچارج پولیس اہلکار زخمی

پولیس اہلکار ہتھیاروں کو ایک سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے کہ سب انسپکٹر سہراب کے ہاتھ میں دستی بم پھٹ گیا۔

دستی بم پولیس اہلکر کے ہاتھ میں پھٹا تاہم زخمی سب انسپکٹر کی حالت خطرے سے باہر ہے، ڈاکٹرز فوٹو: فائل

سٹی کورٹ مال خانے میں دستی بم پھٹنے سے انچارج پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سٹی کورٹ مال خانے میں پولیس اہلکار ہتھیاروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے کہ مال خانے کے انچارج سب انسپکٹر سہراب کے ہاتھ میں دستی بم کی پن نکلنے سے دھماکہ ہو گیا جس سے وہ زخمی ہو گئے، زخمی پولیس اہلکار کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دستی بم پولیس اہلکر کے ہاتھ میں پھٹا تاہم زخمی سب انسپکٹر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
Load Next Story