عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی پاکستان میں اضافہ برقرار

مقامی مارکیٹ فی تولہ سونے کی قیمت 112500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 96451 روپے پر مستحکم رہی

مقامی مارکیٹ فی تولہ سونے کی قیمت 112500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 96451 روپے پر مستحکم رہی - فوٹو:فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کی کمی سے 1755 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 112500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 96451 روپے پر مستحکم رہی۔

بلین مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی مقامی قیمت اب بھی دبئی گولڈ مارکیٹ سے 1000 روپے کم ہے تاہم اس کے برعکس تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے کی کمی سے 1380 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 17.15 روپے گھٹ کر 1183.12 روپے ہوگئی۔
Load Next Story