بالی ووڈ انڈسٹری میں میرا کوئی بھی رول ماڈل نہیں پرینیتی چوپڑا

میری کزن پریانکا چوپڑا بے شک ایک اچھی اداکارہ ہیں لیکن میں نے کبھی ان کی تقلید نہیں کی ،پرینتی

شوبز انڈسٹری میں ہم اپنے مستقل کو کسی دوسرے اداکار سے نہیں جوڑ سکتے، اداکارہ۔ فوٹو؛ فائل

بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں ان کا کوئی بھی رول ماڈل نہیں ہے۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں پرینیتی چوپڑا کا کہنا تھا کہ سابق مس ورلڈ اور ان کی کزن پریانکا چوپڑا بلا شبہ ایک اچھی اداکارہ ہیں اور بہت سے مواقعوں پر ان سے مدد ضرور لی لیکن میں نے ان کی تقلید نہیں کی اور نہ ہی وہ میری رول ماڈل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے بالی ووڈ میں کسی بھی حوالے سے کوئی پریشانی کا سامنا ہوتا تو میں اپنی کزن پریانکا کو ہی فون کرتی اور وہ نہ صرف مجھے مفید مشورے دیتیں بلکہ میری رہنمائی بھی کرتی تھیں۔

پرینتی چوپڑا کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری میں ان کا کوئی بھی رول ماڈل نہیں ہے اور مختلف شعبوں میں کام کرنے والا کوئی بھی شخص متاثر کرسکتا ہے لیکن وہ صرف اس فیلڈ کے حوالے سے ہی ہوسکتا ہے۔ پرینتی نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں ہم اپنے مستقل کو کسی دوسرے اداکار سے نہیں جوڑ سکتے، ہمارا مقصد دوسروں سے مختلف ہونا چاہئے۔
Load Next Story