کراچی گرین لائن بسیں لاہور راولپنڈی اور پشاور کی بسوں سے زیادہ جدید
بس میں ڈیزل کے ساتھ خودکار طریقے سے چارج ہونے والی بیٹری بھی موجود ہے جس سے ایندھن کی بچت اور ماحول کو بھی فائدہ ہوگا
گرین لائن منصوبے کے لیے بسیں فراہم کرنے والے ادارے کا دعویٰ ہے کہ یہ بسیں تکنیکی اعتبار سے ملک کے دیگر شہروں میں چلنے والی میٹروز کے مقابلے میں زیادہ جدید اور پائیدار ہیں۔
کراچی گرین لائن منصوبے کے لیے بسیں فراہم کرنے والی کمپنی الحاج بس کے جنرل منیجر مارکیٹنگ شکور احمد خان کے مطابق کراچی کی بسیں لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں چلنے والی بسوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ جدید ہیں، بسیں بنانے والی کمپنی زونگ ٹونگ کا شمار چین کی 5 سرفہرست کمپنیوں میں ہوتا ہے۔ یہ بسیں یورپی ملکوں اور مشرق وسطیٰ کو بھی ایکسپورٹ کی جارہی ہیں، اس ڈیزائن کی بسیں سعودی عرب نے بھی گزشتہ سال بڑی تعداد میں حج آپریشن کے لیے درآمد کی تھیں۔
شکور احمد خان کا کہنا ہے کہ کراچی کے لیے درآمد کردہ بسیں یورو تھری معیار کی ہیں۔ 18 میٹر لمبی بسوں میں 40 نشستیں ہیں۔ کھڑے ہوکر اور نشستوں پر بیک وقت 150 افراد سفر کرسکیں گے، زیادہ رش کی صورت میں 190 مسافروں کی گنجائش ہوگی۔بسوں میں معذور افراد کے لیے جگہ خصوصی ہے اور خودکار ریمپ نصب ہے۔ ہر بس میں دو وہیل چیئرز کی جگہ مخصوص ہے۔
الحاج بس کے جنرل منیجر مارکیٹنگ کا کہنا تھا کہ پشاور اور لاہور میں زیر استعمال بسوں میں پیش آنے والے نقائص کو مد نظر رکھتے ہوئے ان بسوں میں خصوصی حفاظتی فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔ یہ بسیں ہائبرڈ ہیں ، ان میں ڈیزل کے ساتھ خودکار طریقے سے چارج ہونے والی بیٹری بھی استعمال ہوگی جس سے ایندھن کی بچت کے ساتھ ماحول کو بھی فائدہ ہوگا۔ بسوں میں خصوصی سسٹم نصب ہے جو انجن میں آگ لگنے کی صورت میں خودکار طریقے سے آگ بجھائے گا۔ بس کا ڈھانچہ مسافروں کے لیے محفوظ ہے، ان بسوں کا درمیانی حصہ لچکدار میٹریل اور خصوصی سسٹم سے منسلک ہوگا۔