پی ٹی آئی کارکنوں کا اپنے ہی رکن اسمبلی کے خلاف گورنر ہاؤس کے باہرمظاہرہ
پی ٹی آئی بلدیہ ٹاوُن کی مقامی قیادت کی جانب سے ایم این ایز ترقیاتی فنڈز میں مبینہ خردبرد کرنے پر احتجاج کیا گیا
گورنر ہاوُس کے باہر تحریک انصاف کے کارکنان نے اپنے ہی رکن اسمبلی ملک شہزاد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس کے باہر پاکستان تحریک انصاف بلدیہ ٹاوُن کی مقامی قیادت اور کارکنان کی جانب سے ایم این ایز ترقیاتی فنڈز میں مبینہ خردبرد کرنے پر پی ٹی آئی رکن اسمبلی شہزاد ملک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
احتجاج میں شریک کارکنان نے ملک شہزاد کے خلاف نعرے لگائے مظاہرین نے بینرزاٹھا رکھے تھے، بعد ازاں پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان اور دیگر رہنماؤں نے کارکنان سے مذاکرات کیے جس کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔