شرمیلا فاروقی پاکستانی ڈراموں میں بیویوں پر تشدد کیخلاف بول پڑیں

ہمارے لکھاری اپنے ڈراموں میں مردوں کو مہذب کیوں نہیں دکھاتے، شرمیلا فاروقی کا سوال

ہمارے لکھاری اپنے ڈراموں میں مردوں کو مہذب کیوں نہیں دکھاتے، شرمیلا فاروقی کا سوال

پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے پاکستانی ڈراموں میں خواتین پر ہونے والے تشدد کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ اپنی عزت پر بات آنے پر شوہر حضرات اپنی بیویوں پر ہاتھ کیوں اٹھاتے ہیں۔

شرمیلا فاروقی نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر ڈارمہ سیریل 'خدا اور محبت 3' کے ایک سین کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ''ہمارے ڈراموں میں ایک شوہر کو اپنی بیوی سے سیدھے طریقے سے بات کرتے ہوئے کیوں نہیں دکھایا جاتا، کیوں مردوں کی عزت مجروح ہونے پر خواتین کو تشدد اور جنسی استحصال کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ ڈرامہ سیریل میں جو کچھ دکھایا جاتا ہے، معاشرے میں لوگوں کی اکثریت اس عمل کی تقلید کرتی ہے، مذکورہ ڈرامے میں جس بات پر شوہر نے اپنی بیوی کو تھپڑ مارا، وہ بات عام طریقے سے بھی بیان کی جاسکتی تھی لیکن ہمارے لکھاریوں کو ایسا دکھانا بہت اچھا لگتا ہے۔

شرمیلا فاروقی نے کہا کہ پتہ نہیں کیوں ہمارے لکھاری اپنے ڈراموں میں مردوں کو مہذب کیوں نہیں دکھاتے، وہ کیوں ہر مرد کو ایسا دکھاتے ہیں کہ مرد غصے میں آکر آپے سے باہر ہوجاتا ہے اور تشدد کا راستہ اختیار کرنے لگتا ہے۔

واضح رہے 'خدا اور محبت 3' کی ایک قسط میں صاحبہ اپنے شوہر ناظم سے پوچھتی ہے کہ وہ ماہی کے ساتھ مزار کیوں گئی تھی جس پر ناظم اپنی بیوی کو تھپڑ رسید کردیتا ہے۔








View this post on Instagram


A post shared by Sharmila Saheba Faruqui s.i (@sharmilafaruqi)




Load Next Story