کراچی ایئرپورٹ پر تربیتی طیارہ حادثےسے بال بال بچ گیا
تربیتی طیارے میں اُڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد فنی خرابی پیدا ہوگئی
کراچی ایئرپورٹ پرتربیتی طیارہ پرواز کے کچھ دیر بعد حادثےسے بال بال بچ گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی ہوائی اڈے سے اُڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی تربیتی طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی، طیارے کے سسٹم نے فریز ہونے کے بعد کام کرنا چھوڑدیا اور طیارے کا کنٹرول تربیتی پائلٹ کے بس میں نہیں رہا جس کی وجہ سے طیارے کے کپتان کو ''مے ڈے مے ڈے'' کی کال دینی پڑی۔
مے ڈے کال کے بعد ہوائی اڈے پر ہنگامی صورت حال نافذ کردی گئی اور فائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کرلیا گیا، تاہم کنٹرول ٹاور کی معاونت سے پائلٹ نے طیارے کو باحفاظت رن وے پراتار لیا۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا اس بابت کہنا ہے کہ طیارے میں دوران پروازفنی خرابی پیدا ہوئی تاہم طیارے کو بحفاظت لینڈ کروادیا گیا جب کہ پائلٹ اور طیارہ دونوں محفوظ رہے۔