ایم کیو ایم اپنے قائد الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے اتوار کو عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

اگر اس اجتماع سے قائد ایم کیو ایم الطاف حسین نے خطاب کیا تو پھر اہم اعلانات بھی متوقع ہیں، ذرائع

اتوار کو عوامی طاقت کے مظاہرے کے حوالے سے رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کا مشترکہ اجلاس بھی ہوا، ذرائع فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ اپنے قائد الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لئے اتوار کو عوامی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرے گی جبکہ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کو بھی فوری لندن بلا لیا گیا ہے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم اور الطاف حسین کے بارے میں برطانوی نشریاتی ادارے کی دستاویزی فلم سے پارٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کو عوامی طاقت کے مظاہرے کے حوالے سے رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کا مشترکہ اجلاس بھی ہوا اور اگر اس اجتماع سے قائد ایم کیو ایم الطاف حسین نے خطاب کیا تو پھر اہم اعلانات بھی متوقع ہیں۔


اس سے قبل گزشتہ روز الطاف حسین کی جان کو خطرے کے اعلان کے بعد پارٹی کارکن بڑی تعداد میں نائن زیرو مرکز پہنچ گئے اور اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کیا، اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اگر برطانیہ کے نشریاتی ادارے نے لندن میں اپنی عدالت لگالی ہے تو ہم پاکستان میں عوامی عدالت لگائیں گے، رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اتوار کو کراچی کی سڑکوں پر عوامی شو ہوگا اور سب کو پتہ چل جائے گا کہ شہر قائد کس کا ہے۔

Load Next Story