کراچی غیرقانونی ہائیڈرینٹس کے خلاف کارروائی کافیصلہ

اجلاس میں واٹر بورڈ کے لئےعلیحدہ پولیس اسٹیشن قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا

اجلاس میں غیرقانونی ہائڈرینٹس کے خلاف کارروائی اور ان کی سرپرستی کرنے والے پولیس اہلکاروں کوبرطرف کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ فوٹو: فائل

شہرمیں قائم غیرقانونی ہائنڈرینٹس کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین اورآئی جی سندھ فیاض لغاری کی زیرصدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں غیرقانونی ہائڈرینٹس کے خلاف کارروائی اور ان کی سرپرستی کرنے والے پولیس اہلکاروں کوبرطرف کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔


اجلاس میں واٹر بورڈ کے لئےعلیحدہ پولیس اسٹیشن قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اس سے قبل ایم ڈی واٹر بورڈ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ کراچی میں غیر قانونی ہائیڈرینٹس پولیس کی مرضی کے بغیر نہیں چل سکتے اوراگر آئی جی سندھ چاہیں تو یہ ہائیڈرینٹس 24گھنٹے کے اندربند ہوسکتے ہیں۔
Load Next Story