شی جن پھنگ چینی عوام کے خوابوں کو تعبیر دے رہے ہیں

شی جن پھنگ نے مرکزی حکومت کے غربت کے خاتمے کے کام پر 7 مرتبہ سمپوزیم کی صدارت کی ہے

شی جن پھنگ نے مرکزی حکومت کے غربت کے خاتمے کے کام پر 7 مرتبہ سمپوزیم کی صدارت کی ہے۔ (فوٹو: چائنا میڈیا)

MUZAFFARGARH:
چینی روایتی تہوار وسطِ خزاں کا تہوار آرہا ہے۔ اس تہوار کے موقع پر جیسے چاند پورا ہو جاتا ہے، چاند کے آہستہ آہستہ مکمل ہونے کی طرح چینی عوام کے خواب بھی مکمل ہو رہے ہیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کے سال کے موقع پر چین میں جامع اعتدال پسند معاشرے کی تکمیل ہو چکی ہے۔ یہ سال چین کے چودہویں پنچ سالہ منصوبے کے آغاز کا سال بھی ہے۔ یہ سال ماضی اور مستقبل کا سنگم ہے اور چینی قوم کے اپنے خواب کے حصول کی راہ میں ایک اہم سنگ میل کا سال بھی ہے۔

یکم جولائی 2021 کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر، چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے سی پی سی اور عوام کی جانب سے پوری دنیا کے سامنے اعلان کیا: ''سی پی سی اور تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کی مسلسل جدوجہد کے ذریعے، ہم نے اپنا پہلا صد سالہ ہدف حاصل کر لیا ہے اور چین کی سر زمین پر ایک جامع اعتدال پسند معاشرے کی تعمیر کی ہے۔''


شی جن پھنگ نے مرکزی حکومت کے غربت کے خاتمے کے کام پر 7 مرتبہ سمپوزیم کی صدارت کی ہے اور غربت کے خاتمے کے کام پر 50 سے زائد مقامی تحقیقات کی ہیں جبکہ 14 انتہائی غریب علاقوں کا سفر کیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے، شی جن پھنگ نے ہمیشہ چین کی ایئرو اسپیس انڈسٹری کی ترقی کو بہت اہمیت دی ہے اور کئی مواقع پر اہم ہدایات جاری کی ہیں تاکہ چین کی ایئرو اسپیس انڈسٹری کو مسلسل چوٹی پر چڑھنے اور نئی بلندیوں تک پہنچانے کےلیے رہنمائی کی جائے۔

ایک صدی کے اولمپک خواب نے چینی قوم کی جدوجہد، خوشحالی اور ترقی کا مشاہدہ کیا ہے۔ 2021 میں پہلے اندرون ملک دورے میں، شی جن پھنگ سرمائی اولمپکس کے انعقاد کے مقامات پر آئے تاکہ تیاریوں کی پیش رفت اور آپریشنل گارنٹی کے بارے میں جان سکیں، جس سے چین کے اعتماد اور عزم کا اظہار ہوتا ہے کہ چینی قوم سرمائی اولمپکس کی تیاریوں کو مسلسل آگے بڑھائے گی اور اپنے ہر وعدے کی تکمیل کرے گی۔
Load Next Story