گھی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کمی کردی گئی
پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نےقیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، جس کا اطلاق فوری ہو گا
پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے گھی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے
ایکسپریس نیوز کے مطابق بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئر مین عبدالوحید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گھی کی سالانہ کھپت 45 لاکھ ٹن تک ہے۔ایسو سی ایشن کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق گھی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کمی کر دی گئی ہے جب کہ قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔