بائیکو پٹرولیم نقصان سے نکل کرمنافع میں آگئی
سال 2013 میں 240 فیصداضافے سے 66 ارب کی آمدن، 7 کروڑ 30 لاکھ کا منافع ہوا
بائیکو پٹرولیم پاکستان لمیٹڈ کی 30 جون 2013 کو ختم ہونے والے سال میں فروخت 66 ارب 18کروڑ روپے ر ہی جو مالی سال 2011-12 کی اسی مدت میں19ارب45 کروڑ روپے کی خالص فروخت سے 240 فیصد زائد ہے۔
ریفائنری میں اس سال 511 فیصد زیادہ تیل صاف ہوا جو فروخت میں اضافے کی بڑی وجہ ہے، اس سال 5.7 ملین بیرل خام تیل کو صاف کیا گیا جبکہ 2011-12 میں صرف 0.95 ملین بیرل خام تیل صاف کیا گیا تھا، اس کے نتیجے میں کمپنی کو 7کروڑ 30لاکھ روپے کا مجموعی منافع ہوا جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران ادارے کو 1 ارب 71 کروڑ روپے کا مجموعی خسارہ ہوا تھا، یہ منافع انوینٹری کی سخت نگرانی، فروخت میں نمایاں اضافے اور کام کرنے کیلیے اضافی سرمائے کی دستیابی کی وجہ سے ممکن ہوا۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سی ای او بائیکو پٹرولیم پاکستان لمیٹڈ مجتبیٰ جعفری نے کہاکہ اللہ کے فضل سے ہم مسلسل ترقی کے سفر پر گامزن ہیں۔
ہم نے مختلف صوبوں میں ذخیرے کی سہولت تعمیر کر کے اپنے سپلائی چین نیٹ ورک کو مزید مستحکم کیا ہے، پائپ لائن نیٹ ورک اور ٹینک لاریوں کے ذریعے سڑک کو استعمال کر کے ہم سپلائی چین آپریشن کو بہتر انداز میں استعمال کرینگے، ہم نے اپنے اندرونی ضابطوں کو ازسرنو اس انداز سے مرتب کیا ہے کہ یہ تمام شراکت داروں کے بہترین مفاد میں ہے، تیل صاف کرنے کے مرحلے کے تسلسل کی وجہ سے ورکنگ کیپٹل کی دستیابی میں بہتری آئی ہے جو گزشتہ سال تیل صاف کرنے کے عمل کو تسلسل سے جارے رکھنے میں ایک رکاوٹ تھی، اس سال ریفائنری میں 291 روز کام ہوا جبکہ گزشتہ سا ل صرف 58روز کام ہوا تھا۔