رانا ثناءاللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس تیار

نیب لاہور نے ریفرنس حتمی منظوری کے لیے چیئرمین نیب کو بھجوادیا ،ذرائع

رانا ثناءاللہ پر 19کڑور کے اثاثے غیر قانونی طور پر بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے فوٹو: فائل

نیب نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس تیار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب لاہور نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس تیار کرلیا ہے۔ جسے منظوری کے لیے چیئرمین نیب کو بھجوادیا گیا ہے۔


ریفرنس میں رانا ثناءاللہ پر 19 کروڑ روپے کے اثاثے غیر قانونی طور پر بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے، ریفرنس میں مزید کہا گیا ہے کہ لیگی رہنما نے متعدد بار نیب لاہور میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرایا تاہم نیب کو مطمئن نہیں کر سکے۔

واضح رہے کہ نیب لاہور نے ریجنل بورڈ میٹنگ میں رانا ثناء اللہ کے خلاف انکوائری کو انویسٹی گیشن میں بدلنے کی منظوری دی تھی , رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی سے متعلق کیس بھی زیر سماعت ہے۔
Load Next Story