سونا مزید 200 روپے کی کمی سے 51300 روپے تولہ ہوگیا

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کی کمی سے 1245 ڈالر کی سطح پر پہنچنچ گئی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کی کمی سے 1245 ڈالر کی سطح پر پہنچنچ گئی۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت10 ڈالر کی کمی سے1245 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور171 روپے کی کمی واقع ہوئی۔


جسکے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر51300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر43971 روپے ہوگئی تاہم چاندی کی تولہ اور دس گرام قیمتیں بالترتیب 820 اور702.85 روپے پر برقراررہیں۔
Load Next Story