کراچی میں بدبخت بیٹے نے ماں کو سر پر بھاری چیز مار کر قتل کر دیا
مقتولہ 4 بیٹوں اور 4 بیٹیوں کی ماں تھی، جس بیٹے نے قتل کیا اس کا دماغی توازن درست نہیں، داماد منیر
گلشن معمار میں بدبخت بیٹے نے گھریلو جھگڑے کے دوران ماں کو سر پر بھاری چیز مار کر قتل کر دیا۔
سائٹ سپر ہائی وے پولیس کے مطابق گلشن معمار کے علاقے خادم گوٹھ میں گھریلو جھگڑے کے دوران سر پر بھاری چیز لگنے سے ضعیف العمر خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی جہاں مقتولہ کی شناخت 60 سالہ لال بی بی زوجہ غلام محمد کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق جھگڑے کے دوران مقتولہ کے بیٹے شکیل نے اپنی ضعیف العمر ماں کے سر پر کوئی بھاری چیز ماری تھی جس کے باعث وہ جاں بحق ہوگئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے داماد منیر کے مطابق مقتولہ 8 بچوں کی ماں تھی جس میں 4 بیٹے اور 4 بیٹیاں شامل ہیں، ملزم شکیل کا دماغی توازن درست نہیں ہے اور اس کا علاج بھی چل رہا ہے، گھر کے اندر کسی بات پر جھگڑے کے دوران بیٹے شکیل نے پتھر یا کوئی بھاری چیز ماں کے سر پر ماری تھی۔
داماد منیر نے پولیس کو بتایا کہ سسرال سے فون کال آئی تھی کہ شکیل نے ماں کو مار دیا ہے ہم لاش اسپتال لے جا رہے ہیں جس پر میں بھی اسپتال پہنچ گیا جہاں ساس کی لاش رکھی ہوئی تھی۔