بی بی سی کی دستاویزی فلم بد دیانتی پر مبنی ہےمجیب الحق

الطاف حسین عوام کے دلوں میں بستے ہیں، منفی پروپیگنڈے سے عوام کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا

الطاف حسین عوام کے دلوں میں بستے ہیں، منفی پروپیگنڈے سے عوام کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔ فوٹو: فائل

ایم کیو ایم میرپورخاص زون کے انچارج مجیب الحق و اراکین زونل کمیٹی نے کہا کہ بی بی سی کی دستاویزی فلم بد دیانتی پر مبنی ہے۔

قائد تحریک الطاف حسین کروڑوں عوام کے سینوں میں دھڑکتے ہیں، تمام بین الاقوامی سازشوں کو مسترد کرتے ہیں۔ ایم کیو ایم ملک کے غریب و مظلوم عوام کو جینے کا حق دلانا چاہتی ہے یہی وجہ ہے کہ تحریک کے آغاز ہی سے استحصالی عناصر اس کے خلاف سازشوں کے جال بننے میں مصروف ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ ماضی میں بھی الطاف حسین نے صعوبتوں اور مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اورکارکنان نے ثابت قدم رہتے ہوئے قربانی کی لازوال مثال قائم کی اور دشمنوں کی تمام تر سازشوں کو خاک میں ملا دیا۔




انھوں نے کہا کہ باطل قوتوں کی جانب سے ایم کیو ایم کے خلاف میڈیا ٹرائل اور تمام بین الاقوامی سازشوں کو مسترد کرتے ہیں۔ ملک کے عوام باشعور ہیں اور ایسی تمام سازشوں سے آگاہ ہیں۔ منفی پروپیگنڈے کے ذریعے عوام کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔ بی بی سی کی جانب سے حقائق کے برخلاف بات کرکے دنیا بھر میں موجود الطاف حسین کے چاہنے والوں کی دل آزاری کی گئی ہے جس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ بی بی سی کی دستاویزی فلم برطانوی عدلیہ پر اثر انداز ہونے اور تحقیقات کا رخ موڑنے کی کوشش ہے۔
Load Next Story