سندھ کی تقسیم کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا قادر مگسی
سندھ کا بچہ بچہ دھرتی کی حفاظت کرے گا، ایس ٹی پی رہنما کا ٹھٹھہ میں جلسے سے خطاب
سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا۔
یہ خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، ٹھٹھہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک سندھ کا بچہ بچہ زندہ ہے کوئی مائی کا لال اس دھرتی کے ٹکڑے نہیں کر سکتا۔ سندھ دھرتی ہماری ماں ہے ، ہم اس کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وڈیرے سندھ کے دشمن ہیں اس لیے ٹھٹھہ میں ذوالفقار آباد بنایا جا رہا ہے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے اور ان کے عزائم خاک میں ملا دیں گے۔ قادر مگسی نے کہا سندھ سے محبت کرنے والے چاہے وہ سندھی ہوں یا اردو بولنے والے 9فروری کو کراچی کی ریلی میں شرکت کرکے سندھ سے اپنی محبت کا اظہار کریں۔جلسے سے کامریڈ حسن سموں، شاہنواز سیال و دیگر نے بھی خطاب کیا۔