افغانستان ہوم گراؤنڈز پر پاکستان کی میزبانی کے خواب دیکھنے لگا
رمیز سے میٹنگ میں پاکستان ٹیم کی افغانستان میں میزبانی کی پیشکش کروں گا، چیئرمین عزیزاللہ فضلی
LONDON:
افغانستان ہوم گراؤنڈز پر پاکستان کی میزبانی کے خواب دیکھنے لگا۔
بورڈ کے نئے چیئرمین عزیزاللہ فضلی نے کہاکہ میں ہفتے کو کابل سے روانہ ہورہا ہوں،پاکستان میں نئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ملاقات کروں گا،اس کے بعد بھارت، بنگلا دیش اور یواے ای میں بورڈ حکام سے ملاقاتیں ہوں گی،میں رمیز سے میٹنگ میں پاکستان ٹیم کی افغانستان میں میزبانی کی پیشکش کروں گا۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ کے ون ڈے میچز ستمبر میں سری لنکا میں شیڈول کیے گئے تھے مگر حالات کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑے، عزیزاللہ فضلی ان مقابلوں کو اپنے ملک میں کرانا چاہتے ہیں۔