CAA کا PIA کی ایئرپورٹ سروسز روکنے کا فیصلہ

بورڈنگ بریج ، پاور سپلائی فراہم نہیں کی جائیگی، ایئرپورٹ چارجز CAA وصول کریگی۔

بورڈنگ بریج ، پاور سپلائی فراہم نہیں کی جائیگی، ایئرپورٹ چارجز CAA وصول کریگی فوٹو : فائل

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تنازع پر پی آئی اے کی ایئرپورٹ سروسز روکنے کا فیصلہ کرلیا۔

سی اے اے کے ڈائریکٹر فنانس کی جانب سے قومی ایئرلائن پرواجب الادا واجبات کے حوالے سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے،جس کے مطابق پی آئی اے کو یکم نومبر سے مسافروں کو جہاز میں سوار کرنے کیلیے بورڈنگ بریج کی سروس فراہم نہیں کی جائیں گی، رن وے پرپی آئی اے کے جہازوں کو پاور سپلائی بھی حاصل نہیں ہو گی۔


مراسلے کے مطابق یہ فیصلہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اجلاس میں کیا گیا،پی آئی اے پر سی اے اے کے 127 ارب روپے واجب الادا ہیں،سی اے اے نے پی آئی اے پر مسافروں سے ایئرپورٹ چارجز خود وصول کرنے پر بھی پابندی لگا دی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی مسافروں سے خود ایئرپورٹ چارجز وصول کرے گی، پابندی کے باوجود جو مسافر یکم اکتوبر سے پی آئی اے کو ایئرپورٹ چارجز ادا کریں گے ان سے سی اے اے بھی لازمی سروس چارجز وصول کرے گی۔

سی اے اے کو وعدے کے مطابق پی آئی اے نے رواں سال مئی سے واجب الادا رقم ماہانہ 25 کروڑ روپے قسط کی صورت میں ادا کرنے تھے،پی آئی اے نے وعدے کے باوجود 5 ماہ بعد بھی ایک ارب پچیس کروڑ کی قسطوں میں سے صرف 55کروڑ روپے ہی ادا کیے ہیں۔
Load Next Story