صدر پاکستان کی اہلیہ بیگم ثمینہ علوی کورونا کا شکار
آپ سب سے مجھےدعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست ہے، بیگم ثمینہ علوی
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ بیگم ثمینہ علوی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔
بیگم ثمینہ علوی کا گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر شیئر کرتے ہوئے کہا تھوڑی سی کمزوری کے علاوہ میں الحمدللہ خیریت سے ہوں۔
بیگم ثمینہ علوی نے تمام لوگوں سے دعا کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ سب سے مجھے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں آج 2 ہزار 357 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 58 افراد کو اس جان لیوا وائرس نے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔