اداکار منیب بٹ کی دوسری شادی کے حوالے سے دئیے گئے بیان کی وضاحت
میرے کردار کو داغدار کرنے کیلئے میری بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر استعمال کرنا صحافت نہیں ہے، منیب بٹ
اداکار منیب بٹ نے دوسری شادی کے حوالے سے دئیے گئے بیان پر سوشل میڈیا پر وضاحت دی ہے۔
اداکار منیب بٹ اپنے ڈرامے ''بددعا'' کی تشہیر کے سلسلے میں حال ہی میں ندا یاسر کے شو میں شریک ہوئے تھے جہاں ندا نے ان سے ڈرامے اور ان کی زندگی کے متعلق کئی دلچسپ باتیں پوچھی تھیں۔
اس شو کا ایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیاپر وائرل ہورہا ہے جس میں منیب بٹ میزبان ندا یاسر سے پوچھتے ہیں آپ کو کس چیز سے ڈر لگتا ہے؟ اس سوال کے جواب میں ندا کہتی ہیں مجھے ڈر لگتا ہے کہ کہیں میرے میاں دوسری شادی نہ کرلیں۔
ندا یاسر کے جواب میں منیب بٹ کہتے ہیں خواتین کو یہ ڈر ہونا چاہئے اور اسی لیے خواتین کو اپنے شوہر کے لاڈ اٹھانے چاہئیں، ان کا خیال رکھنا چاہئے اور انہیں اتنی محبت دینی چاہئے کہ ان کا ذہن دوسری طرف جائے ہی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ اور صبا عمر میں بڑی ہیں ان کے ساتھ ہیرو نہیں آنا چاہتا، منیب بٹ
تاہم چند سوشل میڈیا پیجز نے منیب بٹ کے اس ویڈیو کلپ کو غلط انداز میں پیش کیا جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ان پر بہت زیادہ تنقید ہوئی۔ جس کے بعد منیب بٹ نے اس ویڈیو کلپ کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کراتے ہوئے ان کی بات کو غلط انداز میں پیش کرنے پر سوشل میڈیا پیجز کو آڑے ہاتھوں لیا اور وضاحت دیتے ہوئے کہا؛
''یہ وہ کلپ ہے جسےچند سوشل میڈیا پبلی کیشنز نےغلط انداز میں پیش کیا۔ یہ کوئی سنجیدہ گفتگو نہیں تھی جیسا کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہم مذاق کررہے تھے اور میں نے طنزیہ مذاق کیا تھا کہ آپ کو ڈرنا چاہئے اور اپنے شوہر کے زیادہ لاڈ اٹھانے چاہیئں۔
میرےکردار کو داغدار کرنے کے لیے ایک کلپ اٹھایا گیا اور اسے سیاق و سباق سے ہٹ کر استعمال کیا گیا یہ صحافت نہیں ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ عورتوں کو مسلسل اس خوف تلے رہنا چاہئے کہ ان کا شوہر انہیں چھوڑ دے گا۔
منیب بٹ نے مزید کہا میں بھی ایک شوہر ہوں اپنی بیوی سے محبت کرتاہوں اور وہ بھی مجھ سے محبت کرتی ہے اور ہمارے رشتے کا یہ بنیادی ستون ہے۔ میں اس ویڈیو کلپ کو شیئر کرنے والے تمام پیجز سے درخواست کروں گا کہ آپ پہلے بنیادی حقائق کا جائزہ لے لیں اس کے بعد منفی مواد کو پھیلائیں''۔
ندا یاسر نے بھی بحث کا حصہ بنتے ہوئے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا میں نے بھی مستی میں بولاتھا۔ باتوں کو الگ رنگ کیوں دیتے ہیں لوگ۔ مطلب اب مستی مذاق بھی نہ کریں جان لیں گے کیا ہماری۔
واضح رہے کہ اسی شو میں منیب بٹ نے کہا تھا کہ ماہرہ خان اور صبا قمر عمر میں مجھ سے بڑی ہیں لہذا میں ان کے ساتھ فلموں میں رومینس نہیں کرسکتا ان کے اس بیان پر بھی سوشل میڈیا پر کافی ہنگامہ مچاتھا۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CUIScFyoRfV/"]