خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات نومبرمیں کرانے کی تجویز ہے کامران بنگش

سٹی اور تحصیل کونسلز کے انتخابات آخری مرحلے میں ہوں گے، کامران بنگش

نومبر سے مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کا سلسلہ شروع ہوگا، کامران بنگش: فوٹو: فائل

معاون خصوصی کامران بنگش کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات نومبرمیں کرانے کی تجویز ہے۔


وزیراعلی کے معاون خصوصی کامران بنگش کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات نومبرمیں کرانے کی تجویز ہے، صوبائی وزراء کی کمیٹی سفارشات صوبائی حکومت کوارسال کرے گی۔

کامران بنگش نے کہا کہ نومبرسے مرحلہ واربلدیاتی انتخابات کا سلسلہ شروع ہوگا۔ صوبہ بھر میں 20 ہزار پولنگ اسٹیشنز اور 80 ہزار پولنگ بوتھ بنارہے ہیں۔ ضلعی کی سطح پرنیبر ہوڈ کونسل اور ویلج کونسل کے انتخابات کرائے جائیں گے جب کہ سٹی اور تحصیل کونسلزکے انتخابات آخری مرحلے میں ہوں گے۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }