کراچی میں 28 ستمبر سے 2 اکتوبر تک مزید بارشوں کی پیش گوئی

28 ستمبر سے تیز بارشوں سے کراچی کے نشیبی علاقے زیر آب آنے اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خطرہ ہے

پیر سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ سندھ میں داخل ہوں گی جو 2 اکتوبر تک وقفے وقفے سے بارش کا باعث بنیں گی - فوٹو:فائل

NEW YORK CITY:
محکمہ موسمیات نے 28 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ سندھ میں داخل ہوں گی جو 2 اکتوبر تک وقفے وقفے سے بارش کا باعث بنیں گی، 28 ستمبر سے 2 اکتوبر کے دوران کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میرپور خاص، تھرپارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ، ٹھٹھہ، بدین اور حیدر آباد سمیت دیگر شہروں میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 28 ستمبر سے 2 اکتوبر کے دوران ہونے والے تیز بارش کے باعث کراچی، ٹھٹہ، بدین اور حیدر آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خطرہ ہے۔
Load Next Story