مشرف اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلیے مہم چلانے میں ناکام

وجہ قریبی مشیرہیں،حالیہ فیصلے کے بعدسابق صدرعدالت میں پیش ہوسکتے ہیں، عسکری ماہرین

وجہ قریبی مشیرہیں،حالیہ فیصلے کے بعدسابق صدرعدالت میں پیش ہوسکتے ہیں، عسکری ماہرین ۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
سابق صدر پرویزمشرف کیخلاف عدالتی فیصلے کے بعد جہاں عسکری حکام معاملے کی باریک بینی کا جائزہ لے رہے ہیں اور بعض ریٹائرڈ فوجی افسران میں پرویز مشرف کے حوالے سے کسی حد تک تشویش بھی پائی جاتی ہے وہیں پرمشرف کی تشکیل کردہ پارٹی آل پاکستان مسلم لیگ موثراحتجاج کی حد تک کوئی خاطرخواہ کردار ادا نہیں کرسکی۔

پرویز مشرف کوعدالتی معاملے سے ریلیف اورحکمرانوں پراثر انداز ہونے کی غرض سے گو ان کے سابق قریبی رفقا اورساتھی جرنیلوں نے اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا جس سے پرویز مشرف نے وڈیولنک کے ذریعے خطاب بھی کیا لیکن معاملے کے حل کیلیے کوئی موثرحکمت عملی تشکیل نہیں دی جاسکی۔




پرویزمشرف جب سے عسکری ادارہ امراض قلب میں زیرعلاج ہوئے ہیں وہ تب سے پورے ملک میں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے حوالے سے بھی کوئی مہم چلانے میں ناکام رہے ہیں ان کی اس ناکامی کی وجہ شاہد ان کے قریبی مشیرہیں جنھیں یہ توقع ہی نہیں تھی کہ خصوصی عدالت مشرف کے بیرون ملک علاج میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔ عسکری ماہرین کاکہنا ہے کہ پرویز مشرف عدالت کے حالیہ فیصلے کے بعد بیرون ملک جانے کے بجائے عدالت میں پش ہوسکتے ہیں اور اس حوالے سے اسٹبیلشمنٹ کاکردار خاموش تماشائی کا ہی ہو سکتا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story