مچھر مار اسپرے مہم بند مون سون میں ڈنگی وائرس بے قابو ہونے لگا

 ایک ماہ میں ڈنگی کے اب تک 371 کیس رپورٹ ہوچکے

 ایک ماہ میں ڈنگی کے اب تک 371 کیس رپورٹ ہوچکے . فوٹو:فائل

مون سون بارشوں کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈنگی وائرس کے کیس بڑھنے لگے۔


محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں رواں ماہ اب تک ڈنگی وائرس کے 371 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے267 کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں ڈنگی وائرس کے 26 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 20 کا تعلق کراچی اور 6 کا تھرپارکر سے ہے، کراچی میں سب سے زیادہ کیس ضلع وسطی میں 90، ضلع شرقی میں 60، ضلع کورنگی میں28، ضلع ملیر میں 24، ضلع جنوبی میں 41 جبکہ ضلع غربی میں 24 کیس سامنے آئے ہیں.

سندھ میں رواں سال 22 ستمبر تک ڈنگی کے 1736 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ 5 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں جاں بحق ہونے والوں میں 4 کا تعلق کراچی اور ایک کا تھر سے ہے۔
Load Next Story