پاک ڈیٹا کام کی ویب سائٹ پر بھارتی ہیکرز کا حملہ

ویب پیجز پر ہیکرز کا پیغام کئی دن موجودرہا،’ایکسپریس‘کے رابطے پرپیجز کلیئر کیے گئے

ویب پیجز پر ہیکرز کا پیغام کئی دن موجودرہا،’ایکسپریس‘کے رابطے پرپیجز کلیئر کیے گئے۔ فوٹو فائل

بھارتی ہیکرزنے اہم قومی اداروںکو سیٹلائٹ لنکvsat کی سروسزمہیا کرنے والی کمپنی(پاک ڈیٹاکام لمٹیڈ) کی ویب سائٹ پرحملہ کیااور مختلف ویب پیجزپر اپناپیغام چھوڑگئے جوکئی دن تک کمپنی کی ویب سائٹ پر موجودرہا۔

بھارتی ہیکرزکے پاکستان کے مختلف اداروںاور کمپنیوںکی ویب سائٹس پرحملے جاری ہیں تاہم پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ اہم اوربڑی کمپنیوںکی ویب سائٹس پرسیکیورٹی اورانھیں خصوصاًبھارتی ہیکرزسے محفوظ رکھنے کے اقدام کااندازہ اس امرسے لگایاجا سکتاہے کہ بھارتی ہیکرزنے پاک ڈیٹاکام لمیٹڈکمپنی جس کی کلائنٹ لسٹ میں اہم سرکاری ادارے اسٹیٹ بینک، اوجی ڈی سی ایل، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، سول ایوی ایشن اتھارٹی اورمختلف نجی بینکوں سمیت دیگرادارے شامل ہیں، کی ویب سائٹ تک رسائی حاصل کی اورمختلف لنکس سے کھلنے والے ویب پیجزپر (Box owned by Gorkha hacker) تحریرکر گئے جوکئی دن تک ویب پیجزپر رہے جبکہ کمپنی کی ویب سائٹ سیکیورٹی کاشعبہ اس سے لاعلم رہا۔




ایکسپریس نے کمپنی کے سیکریٹری اورچیف فنانشل آفیسر سجاد جعفری سے رابطہ کرکے ان کا موقف لیناچاہا توپہلے تووہ ہیکرز حملے کی نفی کرتے رہے، تاہم جب ایکسپریس کی جانب سے لنک اوپن کرنے کاکہا گیاتو انھوںنے فون پرہی انتظارکا کہااور اس دوران کمپنی ویب سائٹ سے متاثرہ پیجز کلیئرکر دیے گئے۔
Load Next Story