وزیراعظم نے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
کراچی میں وزیر اعظم کو سندھ میں پارٹی امور اور ترقیاتی کاموں پر بریفنگ بھی دی گئی
وزیر اعظم عمران خان نے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے جہاں انہوں نے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعظم عمران خان سے پارٹی رہنماؤں اور ارکان اسمبلی نے بھی ملاقاتیں کی۔
دورہ کراچی کے دوران وزیر اعظم کو سندھ میں پارٹی امور اور ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان سے مختلف مسالک کے علمائے کرام بھی ملاقات کریں گے۔
قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے کراچی میں ٹرانسپورٹ مسائل کے حل کے لیے کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔ اس منصوبے کے تحت سرکلر ریلوے کے لیے بغیر پھاٹک نیا ٹریک بچھایا جائے گا اور ہر 6 منٹ بعد ٹرین اسٹیشن پر آئے گی۔ اس منصوبے سے یومیہ 3 سے 5لاکھ مسافروں کے مستفید ہونے کا امکان ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کراچی کوسٹل ڈیولپمنٹ زون کی سی پیک میں شمولیت پر وزارت بحری امور کو شاباش دی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ کراچی کوسٹل ڈیولپمنٹ زون ایک گیم چینجر منصوبہ ہے، یہ منصوبہ کراچی کو دیگر ترقی یافتہ شہروں کی صف میں شامل کرے گا، اس سے سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوں گے، ماہی گیروں کے لئے ساحل سمندر صاف ہوگا اور کم آمدنی والے افراد کے 20 ہزار نئے گھر بنیں گے۔