پیسکو نے وزیراطلاعات خیبرپختون خوا کے حلقے میں 590 گھریلو کنیکشن منقطع کردیئے

شاہ فرمان کے حلقے بڈھ بیر پر 2 کروڑ 79 لاکھ 36 ہزار واجب الادا ہیں، پیسکو حکام

شاہ فرمان کے حلقے میں بجلی کی چوری 90 فیصد تک ہے اور وہ حکومت کا ساتھ دینے کے بجائے بجلی چوروں کا ساتھ دیتے ہیں، عابد شیر علی

QUETTA:
پیسکو حکام نے خیبر پختون خوا کے وزیراطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ فرمان کے حلقے میں واجبات کی عدم ادائیگی کے 590 گھریلو کنیکشنز کے باعث منقطع کر دیئے ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پیسکو حکام کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان کے حلقے بڈھ بیر کے 590 گھریلو کنیکشنز واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث منقطع کر دیئے گئے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ فرمان کے حلقے بڈھ بیر پر 2 کروڑ 79 لاکھ 36 ہزار واجب الادا ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے گزشتہ ماہ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور خصوصا شاہ فرمان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے حلقے میں بجلی کی چوری 90 فیصد تک ہے اور وہ حکومت کا ساتھ دینے کے بجائے بجلی چوروں کے ساتھ مل کر پیسکو حکام کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
Load Next Story