عدالت سے اجازت ملنے کے بعد شاہ زین بگٹی کی قیادت میں قافلہ ڈیرہ بگٹی پہنچ گیا

ڈیرہ بگٹی جانے پر بہت خوش ہیں اور عدالت کے شکر گزار ہیں، شاہ زین بگٹی

تحصیل ڈیرہ بگٹی پہنچنے پر رجسٹریشن کرائیں گے اور عدالتی حکم کے مطابق روزانہ 100 افراد کا گروپ ڈیرہ بگٹی بھیجا جائے گا، شاہ زین بگٹی فوٹو : فائل

کشمور ميں 2 ہفتے تک دھرنا دینے والے بگٹی قبیلے کے افراد شاہ زین بگٹی کی قیادت ميں ڈیرہ بگٹی پہنچ گئے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ سے اجازت ملنے کے بعد بگٹی قبیلے کے افراد مختلف گاڑیوں ميں سوار ہو کر اپنے آبائی علاقے میں پہنچے، روانگی کے موقع پر قافلے کے شرکا کی خوشی دیدنی تھی جبکہ شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ وہ ڈیرہ بگٹی جانے پر بہت خوش ہیں اور عدالت کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل ڈیرہ بگٹی پہنچنے پر رجسٹریشن کرائیں گے اور عدالتی حکم کے مطابق روزانہ 100 افراد کا گروپ ڈیرہ بگٹی بھیجا جائے گا، دوسری جانب شاہ زین بگٹی کی ڈیرہ بگٹی آمد پر ان کے مخالفین نے احتجاج کیا اور بازاریں اور دکانیں بند کرادیں۔
Load Next Story