لاہور میں خاتون کو توہین رسالت مقدمے میں سزائے موت

خاتون سلمی تنویر کو 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔

خاتون سلمی تنویر کو 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔

سیشن کورٹ نے خاتون کو توہین رسالت کے مقدمے میں سزائے موت سنادی۔


ایڈیشنل سیشن جج منصور قریشی نے مقدمے کا ٹرائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا۔ خاتون سلمی تنویر کو پھانسی اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

خاتون پر توہین رسالت کے الزام میں 2013 میں تھانہ نشتر کالونی میں مقدمہ درج کیاگیا تھا۔ پراسکیوشن نے ٹرائل کے دوران 11 گواہوں کو عدالت میں پیش کیا۔ مجرمہ سات روز کے اندر فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر سکتی ہے۔
Load Next Story