عمر شریف کو امریکا منتقل کرنیوالی ایئرایمبولینس آج جرمنی سے روانہ ہوگی

عمرشریف کی اہلیہ زرین کو جرمنی میں داخلے کے بعد ویزے کی دشواری کا سامنا کرنا پڑا، خاندانی ذرائع

زرین عمر کو ویزہ جاری کرکے مختصرقانونی قیام کی اجازت دے دی گئی، خاندانی ذرائع فوٹوسوشل میڈیا

پاکستانی لیجنڈ کامیڈین اور سینئر اداکار عمرشریف کو امریکا منتقل کرنے والی ایئرایمبولینس آج جرمنی سے روانہ ہوگی۔

عمر شریف کے خاندانی ذرائع کے مطابق اداکار کو رات جرمنی آمد کے بعد مقامی اسپتال میں داخل کردیا گیا تھا۔ عمرشریف کی اہلیہ زرین عمر کو جرمنی میں داخلے کے بعد ویزے کی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: عمر شریف علاج کیلئے امریکا روانہ

بعد ازاں زرین عمر کو ویزہ جاری کرکے مختصرقانونی قیام کی اجازت دے دی گئی اور وہ اس وقت اپنے شوہر کے پاس اسپتال میں موجود ہیں۔ ایئرایمبولینس کی اگلی منزل ری فیولنگ کے لیے آئس لینڈ کا ایئرپورٹ ہے۔


واضح رہے کہ عمر شریف گزشتہ روز علاج کے لئے ایئر ایمبولینس کے ذریعے کراچی سے براستہ جرمنی امریکا کے لئے روانہ ہوئے تھے۔ ان کی اہلیہ زرین عمر بھی ان کے ہمراہ تھیں اور انہوں نے جانے سے قبل پیغام دیتے ہوئے کہا تھا ہائی رسک فلائٹ ہے دعا کریں سب ٹھیک رہے۔

یہ بھی پڑھیں: جائیداد منتقلی تنازع؛ عمر شریف کے فلیٹ کا تیسرا فریق عدالت پہنچ گیا

دوسری جانب امریکا میں مقیم امراض قلب کے ماہرڈاکٹراورپاکستانی اداکارہ ریما خان کے شوہرڈاکٹر طارق شہاب نے واشنگٹن میں عمرشریف کے علاج معالجے کے تمام انتظامات کیے ہیں اوروہ پاکستانی ڈاکٹروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

عمرشریف کو ایئرایمبولینس کے ذریعے جارج واشنگٹن اسپتال منتقل کیا جائے گا۔ جہاں ان کے دل کے والو کا ایک بالکل نئی تکنیک 'مائٹرل والو کلپنگـ' کے ذریعے علاج کیا جائے گا۔ اس ٹیکنالوجی کی بدولت اوپن ہارٹ سرجری کے بغیر ہی والو کا علاج کیا جاتا ہے۔

Load Next Story