انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی ایف بی آر
شہری، ایسوسی ایشن آف پرسنز اور کمپنیز کیلیے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی حتمی تاریخ 30 ستمبر 2021 ہے، ترجمان
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔
ترجمان ایف بی آر اسد طاہر جپہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹیکس سال 2021 کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی، شہری، ایسوسی ایشن آف پرسنز اور کمپنیز کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی حتمی تاریخ 30 ستمبر 2021 ہے۔
ایف بی آر کے ترجمان نے کہا کہ آئرس سسٹم روانی سے چل رہا ہے، 28 ستمبر کو تقریباً 1 لاکھ 50 ہزار گوشوارے داخل کیے گئے جو کہ کسی ایک دن میں داخل کیے جانے والے گوشواروں کی تعداد میں سب سے زیادہ ہیں، گزشتہ سال کی طرح ایف بی آر نے اپنے سسٹم کی استعداد کار میں اضافہ کیا ہے تاکہ ٹیکس دہندگان کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ترجمان کے مطابق ٹیکس گزار قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے آخری تاریخ ختم ہونے سے قبل اپنے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کر لیں۔