عالمی بینک نے پاکستان کو 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالر فراہم کردیئے

عالمی بینک سے ملنے والی رقم سے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر اورروپے کی قدر مستحکم کرنے میں بھی مدد ملے گی، وزیر اقتصادی امور

عالمی بینک سے ملنے والی رقم سے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر اورروپے کی قدر مستحکم کرنے میں بھی مدد ملے گی، وزیر اقتصادی امور۔(فوٹو:فائل)

عالمی بینک نے پاکستان کو بجٹری (بجٹ سے متعلق) سپورٹ قرضے کی مد میں 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالر فراہم کردیئے، یہ رقم کلین انرجی پروگرام کے تحت فراہم کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب نے عالمی بینک کی جانب قرضے کے اجرا کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی بینک کا رقم فراہم کرنا قابل تحسین ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت کی جانب سے کی جانے والی اقتصادی اصلاحات کی کوششوں کا عالمی مالیاتی ادارہ اورعالمی برادری اعتراف کررہی ہے۔


وزیر اقتصادی امور کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے گردشی قرضے میں کمی لانے کے لیے 6 اقدامات مکمل کرلئے ہیں،گردشی قرضے میں کمی کے لیے بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی اور انرجی مکس کو بہتر بنایا گیاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی بینک سے ملنے والی رقم سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوں گے اوریہ رقم روپے کی قدر مستحکم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔
Load Next Story