ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز میں نجی اسکولز ختم کرنے کیخلاف احتجاج
ملک کے 42 کینٹ بورڈز میں 7 ہزار اسکولز ، 3 لاکھ ٹیچرز اور 21 لاکھ طلبہ کے مستقبل کو اس فیصلے سے خطرہ ہے
ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز میں نجی اسکولز ختم کرنے کیخلاف راولپنڈی میں شدید احتجاج کیا گیا۔
کنٹونمنٹ بورڈز سے پرائیویٹ اسکولز ختم کرنے کیخلاف پرائیویٹ اسکولز تنظیموں اور اساتذہ نے ہارلے اسٹریٹ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طلبہ طالبات ، ٹیچرز ، اسکولز مالکان نے احتجاج میں شرکت کی اور اس حکم نامے کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔
آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ایکشن کمیٹی نے احتجاج کی قیادت کی۔ ایسوسی ایشن کے احتجاج میں شریک اساتذہ اور مالکان نے کہا کہ ملک کے 42 کینٹ بورڈز میں 7 ہزار اسکولز ، 3 لاکھ ٹیچرز اور 21 لاکھ طلبہ ہیں جن کے مستقبل کو اس فیصلے سے خطرہ ہے۔ اس اقدام سے تعلیمی نظام متاثر ہوگا لہذا یہ فیصلہ واپس لیا جائے۔