تھرکول منصوبہ توانائی بحران سے نکلنے میں مدد دیگاچیئرمین اپٹما
دو سیاسی قوتوں کا ملکی ترقی کیلیے اکٹھا ہونا اچھا ہے، تاجربرادری حمایت کرتی ہے، یاسین صدیق
آل پاکستان ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن (اپٹما) کے چیئرمین یاسین صدیق نے کہا ہے کہ تھر کول پاور پروجیکٹ پاکستان کو توانائی بحران سے نکالنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
یاسین صدیق کا کہنا ہے کہ تھر کول پاور پروجیکٹ سے 660میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے منصوبے کا افتتاح کیا۔ ملک کی دو بڑی سیاسی قوتوں کا ملک کی ترقی کے لیے اکٹھا ہونا نیک شگون ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاجر برادری سیاسی جماعتوں کے اس اقدام کی بھر پور حمایت کرتی ہے۔ یاسین صدیق نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ تھر کول منصوبہ پر ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کے حل کے لیے تین بڑے ڈیمز جھم پیر اور گڈانی پاور پروجیکٹ کے آغاز سے ملک میں توانائی بحران کم ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی پیداوار بڑھنے سے پاکستان جی ایس پی پلس کی سہولت سے بھر پور فائدہ اٹھا سکے گا۔ یاسین صدیق نے کہا کہ تھر کول پاور پروجیکٹ سے 2017 تک 660 میگاواٹ بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ توانائی کے تمام منصوبے فوری طور پر شروع کیے جائیں تاکہ ملک کو سستی بجلی حاصل ہو سکے۔ انہوں نے کہا تھرمل پور پلانٹ کو کوئلے پر منتقل کیا جائے، اس سے ملک کے زرمبادلہ بچانے میں مدد ملے گی اور بجلی کا ضیاع بھی کم ہو سکے گا۔