کنگنا نے فلم ’تھالے وی‘ کی تعریف نہ کرنے پر بالی وڈ کو کھری کھری سنا دی
فلم کو مداحوں نے کافی پسند کیا ہے تاہم بالی وڈ ستاروں نے تاحال خاموشی اختیار کر رکھی ہے
بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی نئی فلم 'تھالے وی' کی تعریف نہ کرنے پر بالی وڈ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے فلم 'تھالے وی' میں تمل ناڈو کی سابقہ وزیر اعلیٰ جے للتا کا کردار ادا کیا ہے۔ کورونا وبا کے باعث سینیما گھروں کی بندش کی وجہ سے فلم کو او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا گیا۔ اگرچہ کنگنا رناوت کی فلم کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا گیا تاہم بالی وڈ ستاروں نے اس پر تاحال خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کنگنا رناوت نے سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا
بالی وڈ کی جانب سے فلم کی تعریف نہ کرنے پر اداکارہ کنگنا رناوت نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ 'بہت کم فلمیں ہوتی ہیں جنہیں پسند کیا جاتا ہے اور 'تھالے وی' بھی انہی فلموں میں شامل ہے۔ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ اس فلم کے ذریعے لوگ سابقہ وزیر اعلیٰ جے للتا کے بارے میں مزید جا رہے ہیں۔ میں اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔'
یہ خبر بھی پڑھیں: کنگنا فلم کی پروموشن میں رکاوٹ پر انسٹاگرام پر برہم
ایک اور پوسٹ میں کنگنا رناوت نے لکھا کہ 'میں بالی وڈ مافیا کا انتظار کر رہی ہوں، مافیا سیاسی اور نظریاتی اختلافات کو الگ رکھے جیسے کہ میں کسی کام کی تعریف کرنے سے پیچھے نہیں ہٹتی وہ بھی ویسا ہی کریں۔'