کراچی میں طوفان کی پیش گوئی کے بعد سمندر میں نہانے پر پابندی

شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سمندر پر جانے سے گریز کریں اور پابندی پر سختی سے عمل کریں، کمشنر کراچی

شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سمندر پر جانے سے گریز کریں اور پابندی پر سختی سے عمل کریں، کمشنر کراچی - فوٹو:فائل

شہر قائد میں طوفان 'شاہین' کی پیشگوئی کے بعد سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کمشنر کراچی نوید احمد شیخ نے دفعہ 144 کے ذریعے سمندر پر نہانے پر پابندی عائد کردی ہے اور اس سلسلہ میں نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی محکمہ موسمیات کی طوفان 'شاہین' کی پیش گوئی کے پیش نظر عائد کی گئی ہے، پابندی 5 اکتوبر تک جاری رہے گی۔


کمشنر کراچی نوید شیخ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سمندر پر جانے سے گریز کریں اور پابندی پر سختی سے عمل کریں۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز متعلقہ ایس ایس پیز کے تعاون سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔
Load Next Story