سانگھڑ فرائض میں غفلت اور غیر حاضری پر18پولیس اہلکار معطل
ایس ایس پی کے حکم پر 4 اہلکاروں کی ایک سال کی سروس ختم، 10 پر جرمانے اور 4 کی ایک سال کے لیے ترقی روک دی گئی
ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ علی نے مختلف تھانوں کے پولیس اہلکاروں و افسران کو فرائض میں غفلت اور غیر حاضری پر معطل کرتے ہوئے مختلف سزائیں دی ہیں۔
اس سلسلے میں ایس ایس پی نے بتایا کہ ضلع سانگھڑ کے مختلف تھانوں پر تعینات18پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف سزائوں کے احکام جاری کیے گئے ہیں، جس میں 4 پولیس اہلکار رحمت اللہ، رسول بخش، شاہد علی، محمد عالم کی ایک سال کی سروس ختم کر دی گئی ہے ۔
جبکہ 10 اہلکاروں کی تنخواہوں سے جرمانے کی رقم کاٹی گئی اور 4 اہلکاروں کی ایک سال کی ترقی روک لی گئی ہے۔