کورونا مثبت کیسز میں مسلسل کمی شرح 287 فیصد ریکارڈ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 56 اموات رپورٹ ہوئیں، این سی او سی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 56 اموات رپورٹ ہوئیں، این سی او سی

ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی اور یہ شرح 2.87 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 56 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے ساتھ ہی ملک بھر میں وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہزار 785 ہوگئی۔



این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 49 ہزار 49 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے ایک ہزار 411 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جب کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.87 فیصد رہی تاہم ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد12 لاکھ 46 ہزار 538 ہوگئی ہے۔


کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔
Load Next Story