ممبئی پولیس نے بالی وڈ فلموں میں ’عورت سے نفرت‘ کی نشاندہی کردی

سینیما گھر ہمارے معاشرے کی عکاسی کرتے ہیں، عمل اور الفاظ کا انتخاب احتیاط سے کریں، پولیس

سینیما گھر ہمارے معاشرے کی عکاسی کرتے ہیں، عمل اور الفاظ کا انتخاب احتیاط سے کریں، پولیس - فوٹو:فائل

ممبئی پولیس نے بالی وڈ کی مشہور فلموں میں 'عورت سے نفرت' کی نشاندہی کردی ہے۔

ممبئی پولیس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بالی وڈ کی چند سپر ہٹ فلموں کے ڈائیلاگز پوسٹ کیے ہیں۔ ان میں معروف اداکار سلمان خان، شاہ رخ خان اور شاہد کپور کی فلموں کا بھی ذکر ہے۔

پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ 'سینیما گھر ہمارے معاشرے کی عکاسی کرتے ہیں، اس پوسٹ میں کچھ فلمی ڈائیلاگز ہیں، ہمیں اپنے سینیما گھروں اور معاشرے پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ قانون مداخلت نہ کرے تو اپنے عمل اور الفاظ کا انتخاب احتیاط سے کریں۔'








View this post on Instagram


A post shared by Mumbai Police (@mumbaipolice)




انسٹاگرام پوسٹ میں سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی فلم 'دبنگ' کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں سلمان خان سوناکشی سنہا کے نوٹ نہ لینے پر انہیں تھپڑ مارنے کی دھمکی دیتے ہیں۔

پولیس نے معروف اداکار شاہ رخ خان اور مادھوری دکشت کی فلم 'ہم تمہارے ہیں صنم' کا بھی ذکر کیا ہے۔ فلم میں شاہ رخ خان اپنی بیوی (مادھوری دکشت) کو سخت رویہ اختیار کر کے بیوی کی ذمہ داریاں بتاتے ہیں۔

اداکار شاہد کپور کی فلم 'کبیر سنگھ' کو 2019ء میں ریلیز ہونے کے بعد سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ فلم میں توہین آمیز رویے کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔

بالی وڈ ہنگامہ کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکار شاہد کپور نے کہا تھا کہ 'کبیر سنگھ کے ساتھ صرف ایک ہی مسئلہ ہے اور وہ ہے غصہ۔۔'

ممبئی پولیس نے اداکار راہول بوس کی فلم 'دل کو دھڑکنے دو' کا بھی حوالہ دیا ہے جس میں وہ بحیثیت اداکار اپنے دوستوں کو بتاتے ہیں کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کو کام پر جانے کی اجازت کیسے دی۔
Load Next Story