عالمی اور ملکی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھ گئے
فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 114100 روپے ہوگئی
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 31 ڈالر کے اضافے سے 1754 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 600 روپے اور 514 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 114100 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 97822 روپے ہوگئی۔ بلین مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی مقامی قیمت اب بھی دبئی گولڈ مارکیٹ سے 1500روپے کم ہے۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1400 روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1200 روپے پر مستحکم رہی ہے۔